پنجاب اور ازبکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدی معاہدے کی تیاری

لاہور:( دنیا نیوز) پنجاب اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے مشترکہ معاہدہ کی تیاری کا آغاز ہو گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں پنجاب حکومت کے وزرا کی گورنر تاشقند ریجن زوئر طائیرووچ مرزاییف سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافت اور تاریخی ورثہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلی کیا گیا ہے، پنجاب اور تاشقندخوراک و زراعت، حیوانات، گوشت،اودیات اور ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

سرمایہ کاری کے لئے اعلیٰ حکام کا اجلاس میں ثقافت ، سیاحت اور تفریحی منصوبوں پر تعاون ، مشترکہ ثقافتی پروگرامز کے انعقاد اور فنون لطیفہ کی ترقی کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں صنعت، تجارت، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کے آغاز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اجلاس میں توانائی، تعلیم اورہنرمندی کے فروغ کے منصوبوں پر تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں