شاہ چارلس سے بات ہوتی تو کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کا کہتا، ظہران ممدانی
نیویارک: (ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انہیں شاہ چارلس سے بات چیت کا موقع ملتا تو وہ ان سے کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کا کہتے۔
خبر ایجنسی کے بعد میئر نیو یارک کے اس بیان کے بعد شاہ چارلس کی ان سے گفتگو بھی ہوئی لیکن اس گفتگو میں کیا بات ہوئی، اس پر برطانوی شاہی محل نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، جبکہ ظہران ممدانی کے دفتر نے بھی نہیں بتایا کہ ممدانی کی شاہ چارلس سے کیا بات ہوئی۔
اس سے پہلے بھارت کئی بار برطانیہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ کوہ نور ہیرا بھارت کو دے دے، یہ ہیرا مسلمان بادشاہوں کی ملکیت میں رہا جس کے بعد آخر میں یہ پنجاب کے حکمراں رنجیت سنگھ کے تسلط میں رہا۔
1849ء میں پنجاب پر قبضے کے بعد انگریز گورنر جنرل نے سن 1850ء میں کوہ نور ہیرا ملکہ وکٹوریہ کو تحفے میں دے دیا تھا، تب سے یہ ہیرا برطانوی شاہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔