امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

تہران: (دنیا نیوز) امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کو ایک نئے معاہدے کیلئے راغب کریں۔

جاری پیغام کے مطابق اس نئے معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے، ٹرمپ چند ہفتے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور کاروبار کیلئے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں