نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

اٹک: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ اٹک میں تھانہ بسال کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں