گھریلو تنازع پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
دولتالہ: (دنیا نیوز) گھریلو تنازع پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ نواحی علاقے ناٹہ گجر مل میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔