مدارس بل کو روکنا آئین کے منافی ہے:حافظ حمد اللہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما جے یو(ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مدارس بل کو روکنا آئین کے منافی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ26ویں ترمیم میں مدارس بل شامل تھا، مدارس بل کوروکنا جمہوریت کی نفی ہے، اگرایک طرف صدر،دوسری طرف وزیراعظم اور بلاول بھٹو بھی ذمہ دارہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کےمدارس سےمتصل بل کو ( ن) لیگ نے سپورٹ کیا ہے، 8 دسمبر کو مدارس بل کےحوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے مسئلےکو حل کرائیں گے، 26ویں ترمیم کے بعد تو یہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں