ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست

ایڈیلیڈ: (دنیا نیوز) پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 19 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

میزبان آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن میک سوئینی 10 اور عثمان خواجہ نے 9 رنز بنائے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ان کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا اور بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

بھارت کی طرف سے نتین کمار ریڈی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسکاٹ بولینڈ 3 اور مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے تھے اور بھارت پر 157 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹرز بڑا اسکور نہیں بنا سکے اور پوری ٹیم 175 بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، یوں بھارت نے آسٹریلیا جو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو دھول چٹائی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں