عالیہ رشید پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد

لاہور: (ویب ڈیسک) عالیہ رشید کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لئے نامزد کردیا گیا۔

عالیہ رشید پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں سرکاری ٹی وی کی نمائندگی کریں گی، عالیہ رشید کو اسامہ اظہر کی جگہ نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی وی اور پی سی بی کے درمیان تمام معاملات عالیہ رشید دیکھیں گی۔

عالیہ رشید نے حال ہی میں پی ٹی وی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپورٹس کا عہدہ سنبھالا ہے، عالیہ رشید اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں