پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے: عالمی ادارے اپسوس کی تصدیق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ،عالمی ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے نے چوتھی سہ ماہی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت میں گزشتہ سال کے دوران قابل ذکر ترقی ہوئی، چوتھی سہ ماہی کے سروے کے نتائج میں کئی اقتصادی ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2024ء میں مہنگائی ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی، اقتصادی حالت کو مضبوط قرار دینے والے عوام کی رائے میں 4 گنا اضافہ ہوا، دو سال بعد پاکستان نے پہلی بار ترکیہ کو عالمی صارف اعتماد کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑا دیا، مقامی اقتصادی حالات پر پاکستانیوں کا اعتماد 20 فیصد بڑھا، عدم اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ اپسوس گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم سروے ہے، اپسوس سروے صارفین کے موجودہ اور مستقبل کے معاشی حالات اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں