ن لیگ اور پی پی کے رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں غیر رسمی ملاقات ہوئی، دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات کے دوران رابطہ کمیٹیوں کی بات چیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اہم قومی و سیاسی امور پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ سے مسائل کا حل نکالنا چاہئے، ہم کسی قسم کے جبر، زیادتی اور انتقامی رویئے کے خلاف ہیں، اگر کسی نے واقعی جرم کیا ہے تو سزا تو ملنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ درست نہیں، فوج مذاکرات نہیں کر سکتی اگر کرے گی تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں