وزیرداخلہ کا ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے انڈر پاس صرف 43 دن میں مکمل کرنے پر کنٹریکٹر اور اسلام آباد انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا، ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج میں شامل انڈر پاس 25 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، فروری کے دوسرے ہفتے میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا مکمل افتتاح کیا جائے گا۔

سرینہ چوک انٹرچینج کا جنوری کے پہلے ہفتے میں افتتاح کیا جائے گا، جو صرف 60 دن میں مکمل ہوگا، وزیر داخلہ نے دونوں منصوبوں پر 24 گھنٹے کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں