سردار عبد القیوم نیازی کو پشاور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

پشاور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو پشاور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے سردار عبد القیوم نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے 14 جنوری تک درخواست گزار کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی، سردار عبد القیوم اپنے وکیل سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں