ترقی پذیر ممالک کیلئے آبادی میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے آبادی میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے، آبادی میں اضافے سے متعلق میڈیا لوگوں میں آگاہی پیداکرسکتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، میڈیا آج کے دور میں کنگ میکر ہے، میڈیا جس کو اچھا بنا دے وہ اچھا جسے برا بنا دے وہ برا، میڈیا کو لوگوں کو آگاہی دینے کی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ملک میں سوشل ایشوز کو اجاگر کیا جانا چاہئے، بہت سے اسلامی ممالک اپنے ملک میں فیملی پلاننگ کر رہے ہیں، کم سن بچیوں کی شادی پر پابندی سب سے پہلے پنجاب حکومت نے لگائی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم اپنے وسائل کے مطابق لوگوں کو کوالٹی لائف دے سکتے ہیں یا نہیں، کوئی بھی حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، مل کرمسائل حل کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت یقینی بنا رہے ہیں، گالی بدتمیزی مار دو جلادو اس ملک کا مقدر نہیں ہے، ہمیں اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں