پی ٹی آئی ایم این اے ذوالفقار خان کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا، توڑ پھوڑ، بند فیڈر زبردستی کھلوا دیئے
نوشہرہ: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف گرڈ سٹیشن 132KVA پبی پر دھاوا بول دیا۔
ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے پیسکو گرڈ سٹیشن پبی میں بند فیڈرز پر شدید احتجاج کیا، گرڈ سٹیشن میں رجسٹرز اور کتابیں پھاڑ دیں، گرڈ سٹیشن کے ہیٹر، کمپیوٹرز فرش پر دے مارے، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں، ذوالفقار خان کی پولیس اہلکار بھی منت سماجت کرتے رہے، ذوالفقار خان نے تمام بند فیڈرز زبردستی کھول دیئے۔
پیسکو گرڈ اہلکار نے بتایا کہ پہلے بھی ذوالفقار خان کے خلاف متعدد مقدمات درج کرنے کی درخواستیں دی ہیں مگر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ہماری بے عزتی بھی کی گئی۔