محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔