ایران سے کشیدگی، امریکہ نے قطر اور بحرین سے سینکڑوں فوجی واپس بلا لیے

دبئی: (سید مدثر خوشنود سے) امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے سینکڑوں فوجیوں کو قطر اور بحرین کے اڈوں سے واپس بلا لیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ لڑائی کے پیشِ نظر اپنے چند سو فوجیوں کو قطر اور بحرین کے اڈوں سے واپس بلانے کا احتیاطی فیصلہ کیا ہے، جسے دفاعی حکمت عملی اور سلامتی وجوہات سے جوڑا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں فوجیوں کی واپسی کا عمل سعودی، خلیجی اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد شروع کیا گیا، اور اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں فوجی استعداد اور ردعمل کو زیادہ مؤثر انداز سے منظم کرنا بتایا گیا ہے۔

عسکری ماہرین کے خیال میں اس طرح کے اقدامات ممکنہ کسی کشیدگی یا تنازع کی صورت میں فوری ردعمل کے لیے فوجی نظام کو زیادہ لچکدار بنانے کا حصہ ہیں جبکہ سفارتی مذاکرات اور تناؤ میں کمی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری سکیورٹی حالات، دفاعی توازن اور سفارتی کوششیں ایک ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں تاکہ عدم استحکام کی صورت میں باہمی تعاون اور امدادی حکمت عملی مضبوط رہے، جبکہ عالمی طاقتوں کے درمیان رابطے اور مشاورت جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں