ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کی کمی کیساتھ ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ بنیادوں پر مجموعی شرح 1.90 فیصد پر ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہوا 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فی صد مہنگی ہوئی، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فی صد، چینی 1.23 فی صد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، اسی طرح آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے۔ ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی، ان کے علاوہ پیاز، چاول، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں