نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا گیا۔
دستاویز کے مطابق تمام فالتوآسامیاں ختم اورنئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی ہوگی، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنز، محکموں کو ہدایات جاری کر دی ۔
محکمہ خزانہ کی دستاویز میں کہا گیا ہےکہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے آسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک طلب کرلیں ، کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گی۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نےمنظور شدہ، پُر اورخالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں، وزارت خزانہ نے 31 جنوری تک منظورشدہ آسامیوں کا ڈیٹا مانگا ہے، تین سال عرصے سے خالی آسامیوں کی نشاندہی اور ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔