سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔\
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 609 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا، کاروباری دن کے اختتام پر 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 68 کروڑ 96 لاکھ 24 ہزار 716 روپے مالیت کے 21 کروڑ 62 لاکھ 23 ہزار 504 شیئرز کا لین دین ہوا۔