شہباز شریف سے سفیر یورپی یونین کی ملاقات، ٹرین حملے پر اظہار تعزیت

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی اور ٹرین پر حملے پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کے اظہار تعزیت پر سفیر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ مبنی شراکت داری، جی ایس پی پلس سکیم کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے مئی میں پہلے پاکستان - یورپی یونین کے اعلیٰ سطح بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور یورپی یونین سفیر کو اس تقریب کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون اور سہولت کا یقین دلایا۔

سفیر یورپی یونین نے وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ پاکستان کے دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں