بھارتی وزیراعظم کی بنگلہ دیش کے عبوری رہنما سے ملاقات، پائیدار اور پرامن تعلقات پر زور

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بینکاک: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش کے عبوری رہنما ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی۔

مودی نے بنگلا دیش کے ساتھ جمہوری، پائیدار اور پرامن تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا رویہ عوام پر مرکوز ہونا چاہئے، جو دونوں ملکوں کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

بنگلادیش میں شیخ حسینہ کا اقتدار ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر یونس کی مودی سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں