ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر انتقال کر گئے

نیویارک: (ویب ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای اور ای سی ڈبلیو کے سابق پروفیشنل ریسلر سابو 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ای ڈبلیو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ریٹائرڈ ریسلر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اے ای ڈبلیو اور ریسلنگ کی دنیا سابو کی موت پر غم کا اظہار کرتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ’باربڈ وائر سے لے کر ہائی رسک لمحات تک سابو نے پروفیشنل ریسلنگ کے لئے سب کچھ کیا، ہمارے احساسات ان کے خاندان، دوست اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘

تاہم سابو کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں