پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے، آج کا میچ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کیلئے میدان میں اتریں گی۔

لاہور قلندرز اپنے تجربہ کار سکواڈ اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ کی مضبوطی پر بھروسہ کئے ہوئے ہے۔

 لاہور قلندرز سکواڈ:

فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر) ، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف

اسلام آباد یونائیٹد سکواڈ:
شاداب خان (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، رسی وین در دوسان، حیدر علی ، شہزاد ، سلمان آغا ، جیمی نیشام ، عماد وسیم ، تامل ملز، نسیم شاہ، ارشاداحمد

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں