ایران اسرائیل تنازع پر بانی نے کوئی بیان نہیں دیا: بہن نورین خان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خان نے کہا کہ ایران اسرائیل تنازع پر بانی نے کوئی بیان نہیں دیا۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد بہن نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کا اسرائیل کیخلاف مؤقف پوری دنیا کو پتہ ہے، بانی نے کہا ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات پاکستان پر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردیا ہے، بانی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے، بانی نے بجٹ کو اشرافیہ کا بجٹ قرار دیا۔

نورین خان نے مزید کہا کہ بانی نے کہا تنخواہ دار طبقہ بہت متاثر ہو رہا ہے، بانی نے اندرونی و بیرونی حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں