پاکستان کی امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز2026ء کیلئے نامزد کرنے کی سفارش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان کی صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز2026کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کردی۔

حکومت پاکستان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی، پاکستان بھارت جنگ رکوانےمیں صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کلیدی کرداراداکیا، امریکی صدر نے اسلام آباد اور نئی دہلی کیساتھ سفارتی روابط سےجنگ کا خطرہ ٹال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرانے پرنوبیل پرائز مانگ لیا

پاکستانی حکومت کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ٹرمپ کی سنجیدہ دلچسپی کو سراہا، صدر ٹرمپ کا کردار عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لئے اہم قرار دیا۔

پاکستان کا کہنا تھاکہ عالمی برادری نے بھارت کی بلااشتعال اور غیر قانونی جارحیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارتی جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی امریکہ وزیر خارجہ کو مشرق وسطیٰ میں امن کیلئےکردار ادا کرنے پیشکش

حکومت پاکستان نے مزیدکہا کہ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص شروع کیا، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص نپا تلا، پرعزم فوجی ردعمل تھا۔

پاکستانی حکومت نے صدر ٹرمپ کا کردار عالمی امن اور مشرق وسطی میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا، مسئلہ کشمیر کے حل میں ٹرمپ کی سنجیدہ دلچسپی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں