بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم چار ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل ہے جو گیٹ نمبر 5 کے ذریعے جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عدالتی حکم پر تشکیل دی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم خصوصی آلات سے لیس ایمبولینس بھی ہمراہ لائی ہے، ٹیم میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف بھی شامل ہیں۔