ایرانی میزائلوں کا خطرہ: نیٹو نے ترکیے میں پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا

انقرہ: (دنیا نیوز) ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کے پیش نظر نیٹو نے ترکیے میں پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا۔

ترک فوج کے مطابق پیٹریاٹ میزائل سسٹم ترکیے کے علاقے آدانا میں نصب کیا گیا، نیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم نیٹو کی ریڈار بیس کے قرہیب کام کرے گا۔

دفاعی نظام کا مقصد ایران جنگ کے دوران فضائی دفاع کو مضبوط کرنا ہے، انجرلک ایئر بیس پر امریکا اور دیگر ممالک کے فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیے میں نیٹو افواج کا ایک بڑا حصہ موجود ہے اور یہ ایران کے پڑوس میں واقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں