امریکا میں مقیم 2 لاکھ افغانیوں کی ملک بدری پر وائٹ ہاؤس میں بحث جاری
واشنگٹن: (دنیا نیوز) سینئر مشیر امریکی محکمہ جنگ سٹورٹ شیلر نے کہا ہے کہ امریکا میں مقیم 2 لاکھ افغانیوں کی ممکنہ ملک بدری پر وائٹ ہاؤس میں بحث جاری ہے۔
سٹورٹ شیلر کے مطابق سال 2021ء میں آئے افغان پناہ گزینوں کی تعداد ممکنہ طور پر 2 لاکھ کے قریب ہے، سابقہ حکومت نے دشمنوں کو ہمارے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ ناکامیاں نیشنل گارڈ کے حالیہ قتل سے براہ راست منسلک ہیں، دو لاکھ افغانیوں کی ملک بدری کا سرکاری حکم ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔