حیدر آباد: کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق

حیدرآباد :(دنیا نیوز) جامشورو لاکڑا کول کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں شوکت پٹھان، کامران پٹھان اور سراج پٹھان شامل ہیں ، جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے۔

دوسری جانب مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کول کمپنی کی لاپروائی کے باعث مزدوروں کی قیمتی زندگیوں کا چراغ بجھا ہے، ساتھیوں کے ساتھ لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیں، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی۔

مزدوروں نے مزید بتایا گی لاکڑا کول مائنز میں حادثات معمول بن گئے، متعلقہ محکموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی اب تک کارروائی نہیں کی گئی۔

علاوہ ازیں مزدوروں کی ہلاکت پر علاقے میں موجود محنت کشوں میں اشتعال پایا جارہا ہے جب کہ مقامی ورکرز نے کنوؤں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں