اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں پر منظم تشدد کا سلسلہ جاری ہے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں پر منظم تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل کیلئے قیدیوں پر تشدد انتقام کا ذریعہ بن چکا ہے، حماس کی غیر مسلح کاری حقیقت پسندانہ مرحلوں میں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی آزادانہ رسائی بحال کیے بغیر کوئی پیش رفت ممکن نہیں، شرم الشیخ امن ڈیکلریشن کے دستخط کنندگان معاہدے پرعمل کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں