کراچی کی 25 مرکزی شاہراہوں پر 2 اور 4 سٹروک رکشے چلانے پر پابندی
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کی 25 مرکزی شاہراہوں پر 2 اور 4 سٹروک رکشے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پابندی ٹریفک کی روانی کو بہتری بنانے کے لئے عائد کی گئی، پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
شاہراہ قائدین ،شہید ملت روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، کلفٹن دو تلوار اور سٹیڈیم روڈ پر بھی دو اور چار سٹروک رکشے نہیں چل سکیں گے۔
راشد منہاس روڈ، ماڑی پور روڈ، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، حب ریور روڈ، اورنگی روڈ سپر ہائی وے سے ملیر روڈ اور شاہراہ فیصل پر بھی پابندی کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق کیا۔