
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ریلوے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ کوہاٹ تاخرلاچی 192 کلومیٹر نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، منصوبے پر 642 ملین ڈالر لاگت آئے گی، منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا۔
محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ کوہاٹ تا خرلاچی ٹرین سروس سے سفری سہولیات کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، کوہاٹ تا خرلاچی ٹرین سروس وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مختلف ریلوے ٹریکس پر جدید ٹرینیں چلانے پر بھی غور کیا گیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ریلوے منصوبوں کے لئے ٹائم لائنز کے ساتھ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ٹرینیں چلانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد میں پاکستان ریلوے کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
اجلاس میں جمرود تا لنڈی کوتل 32 کلومیٹر ٹریک پر سفاری ٹرین چلانے پر بھی غور کیا گیا، صوبے کے قدیم و تاریخی ریلوے سٹیشنز کی بحالی، صفائی، تزئین و آرائش اور ٹریکس کے اطراف گرین بیلٹس کی تعمیر پر غور کیا گیا۔
سے اہم مضامین پڑھیئے