پاک افغان بارڈر کی بندش پر وزرات تجارت کا موقف سامنے آگیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک افغان بارڈر کی بندش کا معاملہ، وزرات تجارت کا موقف سامنے آگیا۔
حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ہماری صرف افغانستان سے تجارت نہیں بلکہ پورے وسطی ایشیا سے تجارت ہے، جتنے ممالک کے کنٹینرز پاکستان کی بندرگاہوں پر پڑے تھے ان کو ہم نے اجازت دی۔
وزرات تجارت کے حکام کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک کو کہا ہے کہ ایران یا چین کے راستے اپنے کنٹینرز لے جائے، جن ممالک کے کنٹینرز ہیں ان کو کہا ہے کہ ہوائی راستے سے اپنا سامان لے جائے۔
حکام وزرات تجارت کے مطابق ہم نے افغانستان سے سرحد بند کرنے کی سفارش نہیں کی۔