یوکرین، روس کیساتھ جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا: پیوٹن

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین، روس کیساتھ جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا۔

اپنے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرین کی غیر سنجیدگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مغرب یوکرین کو ٹھوس ضمانتیں فراہم کر رہا ہے لیکن کیف تنازع پرامن حل نہیں چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں سمجھدار لوگ یوکرین کو امن کیلئے شرائط قبول کرنے کا کہہ رہے ہیں، یوکرین تنازع کو پر امن طریقے سے حل کرنا چاہے تو روس تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں