تل ابیب میں سیکڑوں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سیکڑوں افراد صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے 7 اکتوبر کے حملے کی تحقیقات کیلئے ریاستی انکوائری کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو 7 اکتوبر کے حملے کی تحقیقات سے بچنا چاہتا ہے، نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اسرائیل غیر محفوظ ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں