امریکا میں کرسمس کی تعطیلات کے دوران شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں کرسمس کی تعطیلات کے دوران شدید برفانی طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اور شمال مشرقی امریکا کے کئی علاقوں میں شدید طوفان اور بھاری برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے، امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک کو گزشتہ 3 سال کی سب سے شدید برفباری کا سامنا ہے۔

برفباری سے فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا جہاں 1500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، دن کے وقت جھیلوں کے علاقے میں برفباری متوقع ہے جبکہ برفانی طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

حکام نے مسافروں کو سڑکوں پر سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں