جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئر ہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی
جدہ: (ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبان آپس میں لڑ پڑیں۔
خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج پر ہوئی، اس دوران ایئر لائن کے ایک افسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا، فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھگڑے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے۔