جاپان میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خاتون ہلاک، 26 افراد زخمی
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں ہونے والے خطرناک حادثے میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے ایک خاتون ہلاک اور 26 افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق شاہراہ پربرف باری، پھسلن سے 2 ٹرک ٹکرائے جس کے بعد دیگر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق برف باری اور پھسلن کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، سڑک تاحال معمول کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں ہلاک ہونے والی 77 سالہ خاتون کا تعلق ٹوکیو سے بتایا جاتا ہے۔