معروف امریکی گلوکارہ بیونسے بھی ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں
واشنگٹن: (دنیا نیوز) معروف امریکی پوپ گلوکارہ بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئی ہیں، امیر ترین موسیقاروں کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ، بروس اسپرنگسٹن اور جے زی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیونسے کا کنٹری البم Cowboy Carter 2025 دنیا کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کانسرٹ ٹور ثابت ہوا ہے۔
گلوکارہ کا یہ ٹور ان کے 2024 میں ریلیز ہونے والے میگا ہٹ اسٹوڈیو البم کاؤ بوائے کارٹر کے بعد شروع کیا گیا تھا جسے عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی ملی۔
2025 میں بیونسے کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے جس میں ٹورنگ، میوزک کیٹلاگ رائلٹیز اور اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہونے والی 148 ملین ڈالر سے زائد آمدن شامل ہے۔