ترکیے میں 2026 کے پہلے روز فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیے میں 2026 کے پہلے روز فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

استنبول کے تاریخی غلطہ پل پر مسلسل تیسرے سال ترک شہریوں نے ریلی نکالی گئی، شرکا نے ایا صوفیہ مسجد میں فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعا کے بعد مارچ کا آغاز کیا۔

ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ریلی کے انعقاد سے ترکیے فلسطین دوستی کا اظہار ہوا، شرکا ہاتھوں میں ترکیے اور فلسطین کے پرچم لہراتے رہے۔

نئے سال کے موقع پر فضا فلسطین سے یکجہتی کےنعروں سے گونجتی رہی، ریلی میں مختلف سماجی تنظیموں، سیاسی کارکنوں اور طلبا نے شرکت کی۔

مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور مستقل امن کا مطالبہ دہرایا، ترک عوام نے فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں