سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

ریاض: (نیا نیوز) سعودیہ کے ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان رابطے کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی۔

سعودی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں