شاہدرہ میں غلط انجکشن لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
شاہدرہ: (دنیا نیوز) شاہدرہ میں ننھی جان عطائیت کی بھینٹ چڑھ گئی، شاہدرہ میں غلط انجکشن لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
بچے کے والد کا کنا ہے کہ ہاشم کو کھانسی کی شکایت پر فارمیسی لے جایا گیا تھا، فارمیسی پر موجود شاہد نامی شخص نے انجکشن منگوا کر لگایا جس سے بچے کی طبیعت ناساز ہوگئی، پولیس نے فارمیسی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
ورثا نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور وزیر صحت سے ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔