وینزویلا کی صورتحال قابلِ تشویش، کشیدگی میں کمی یقینی بنائی جائے: پاکستان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے وینزویلا کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اُبھرتی ہوئی صورتِ حال پر تشویش ہے، وینزویلا کے عوام کی فلاح و بہبود کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم بحران کے خاتمے کے لیے ضبط و تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، پاکستان تمام مسائل کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وینزویلا کے پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، وینزویلا میں مقیم پاکستانی برادری کے افراد کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔