ڈی آئی خان: پہاڑپور میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) پہاڑپور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار عصمت اور اس کا ایک رشتہ دار شامل ہیں، واقعہ پیش آتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں