کراچی: معلم کے تشدد کا شکار بچہ 40 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
کراچی :(دنیا نیوز) منگھو پیر عزیز بروہی گوٹھ میں معلم کے تشدد کا نشانہ بننے والا 6 سالہ بچہ 40 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر عزیز بروہی گوٹھ میں مدرسے کے معلم نے یکم دسمبر کو بچے پر انسانیت سوز تشدد کیا تھا اور ڈنڈے مار کر معصوم طالبعلم حسن کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا بچے کے دل، دماغ اور پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ یہ صورتحال صرف پولیو یا خسرہ کی وجہ سے ہوتی ہے، بچے کے والد نے بتایا کہ سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے حسن کی موت ہوئی اور علاج کے دوران بھی بچہ اچانک چیخ مار کر اٹھ جاتا تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے معلم کو گرفتار بھی کر لیا تھا لیکن معلم کو 2 لاکھ روپے کے عوض ضمانت بھی مل گئی تھی۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔