کراچی: سکھن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 6 افراد زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ سکھن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایاکہ رپیٹر بندوق سے فائر کیا گیا، جس سے نکلنے والے چھرے تقریب میں موجود افراد کو لگے، بیشتر افراد کو پیروں کی جانب چھرے لگے، حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ جائے وقوعہ سے بلال نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔