امریکا نے اخوان المسلمون کو عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے اخوان المسلمون کو عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

امریکہ نے اخوان المسلمون پر پابندیاں عائد کر دیں، تنظیم کا لبنانی سربراہ دہشت گرد قرار دے دیا، امریکی سٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ اعلان کیا، مصر، اردن اور لبنان میں اخوان المسلمون کی شاخیں غیر ملکی دہشتگرد تنظیمیں قرار دیدی گئیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے اخوان المسلمون کے تشدد اور عدم استحکام کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں