جرمنی میں ایرانی سفیر کی طلبی، شہریوں پر تشدد ختم کرنے کا مطالبہ

برلن: (دنیا نیوز) جرمن وزارت خارجہ نے برلن میں ایران کے سفیر کو طلب کرلیا۔

جرمن وزارت خارجہ نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ایرانی حکومت مظاہروں کے دوران اپنے شہریوں کے خلاف تشدد ختم کرے، اپنے شہریوں پر تشدد حیران کن ہے۔

برطانیہ اور اٹلی نے بھی ایرانی سفیروں کو طلب کر لیا، خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور اٹلی نے مؤقف اپنایا کہ ایران میں جاری مظاہروں میں انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں