موٹروے پولیس ایم 5 کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس ایم 5 نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق نے ظاہر پیر کے قریب مشکوک ویگن آر گاڑی کو روکا جو نان کسٹم پیڈ پائی گئی، برآمد ہونے والی گاڑی کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کوئٹہ سے ملتان نان کسٹم پیڈ گاڑی منتقل کر رہا تھا، کسٹمز حکام نے گاڑی کو باقاعدہ طور پر نان کسٹم پیڈ قرار دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم، گاڑی اور موبائل فون کسٹمز حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں