یوکرین میں مغربی فورسز کی موجودگی ناقابل قبول ہے، روس

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ یوکرین میں مغربی فورسز کی موجودگی روس کے لیے ناقابل قبول ہے۔

روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین میں کوئی بھی غیرملکی فوجی روس کا جائز ہدف ہوگا، روس کا مؤقف جانتے ہوئے بھی برطانیہ یوکرین میں غیرملکی فوج کی تعیناتی کی بات کر رہا ہے، یوکرین میں برطانوی موجودگی کو بھی کوئی استثنیٰ نہیں ملے گا۔

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ مغرب یہ دعوے کرنا بھی بند کرے کہ گرین لینڈ کو روس اور چین کی جانب سے دھمکایا جا رہا ہے اور چین روس کی وجہ سے گرین لینڈ کی صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں